04 دسمبر ، 2015
اسلام آباد....... سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع نے شہید پائلٹ مریم مختیار کو خراج تحسین کی قرار داد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیاہےکہ انہیں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔
اسلام آ باد میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کےاجلاس میں پاکستان ائیرفورس کی شہید پائلٹ مریم مختیار کوخراج تحسین کی قراردادمنظور کی گئی۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ مریم مختیار نے طیارے سے نکلنے میں دیر اس لیے کی کیونکہ جہاز ایک اسکول کے اوپر اڑ رہا تھا، مریم مختیار نے بچوں کوبچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دے دی، شہید پائلٹ مریم مختیار کو اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔