دنیا
04 دسمبر ، 2015

سوڈان کا مزید 1500 فوجی یمن بھیجے کا اعلان

سوڈان کا مزید 1500 فوجی یمن بھیجے کا اعلان

خرطوم..........سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر نے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے مزید ڈیڑھ ہزار تازہ دم فوجی یمن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یمن میں ایک سوڈانی سپاہی کے مارے جانے کے بعد عرب ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صدر البشیر نے کہا کہ خرطوم یمن میں اپنے ڈیڑھ ہزار اہلکار جلد ہی روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل تعز شہر میں حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں سوڈان کا ایک فوجی جاں بحق ہو گیا تھا۔

اس پر صدرعمر البشیر نے کہا کہ انہیں اپنے سپاہی کی موت پر کوئی دکھ نہیں۔ ان کا اصل مقصد یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے جس طرح کی قربانی دینا پڑی اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ایران سے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے تہران کے سابق حلیف عمر البشیر کا کہنا تھا کہ ایران نے عرب ممالک میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ خرطوم نے اپنے ہاں ایران کی ثقافتی مداخلت پر پابندی عاید کردی ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بدستور قائم ہیں۔

مزید خبریں :