دنیا
04 دسمبر ، 2015

شام میں روسی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، چین

شام میں روسی  کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، چین

بیجنگ......... چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا جن ینگ نے ایک پریس بریفنگ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔

ان کے مطابق چین روس سمیت تمام ممالک کے ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد عالمی سلامتی کو یقینی بنانا ہو۔

جہاں تک شام میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں کا سوال ہے تو چین روس کی حمایت کر چکا ہے اور اس جانب توجہ دلا چکا ہے کہ روس شام کے حکام کی درخواست پر یہ آپریشن کر رہا ہے۔

مزید خبریں :