پاکستان
04 دسمبر ، 2015

ہائی کورٹس ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں،چیف الیکشن کمشنر

ہائی کورٹس ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں،چیف الیکشن کمشنر

فیصل آباد ........چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ ہائی کورٹس کی جانب سے الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، کمیشن میں کیس کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فیصلہ کیے جاتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی اور ایک بار پھر ہائی کورٹس کی مداخلت پر برس پڑے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ ضروری نہیں کہ ہائی کورٹ کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، کیس کی نوعیت اور حساسیت کے مطابق فیصلہ کیے جاتے ہیں، ہائی کورٹس الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے یو سی 67 فیصل آباد سے متعلق درخواست دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :