04 دسمبر ، 2015
کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی انتخابات ملتوی نہیں کراسکے،مخالفین کل دوپہر بارہ بجے انتخابات کےبائیکاٹ کی سازش کرسکتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کو ہی کامیابی نصیب ہوگی، گزشتہ روز رات 12 سے انتخابی مہم ختم کردی تھی، اس پوری انتخابی مہم میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مخالفین دوپہر 12 بجے انتخابات کا بائیکاٹ کرکے انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔