دنیا
05 دسمبر ، 2015

کیلیفورنیا فائرنگ ، سید فاروق کی لاش کی تصویر جاری

کیلیفورنیا فائرنگ ، سید فاروق کی لاش کی تصویر جاری

لاس اینجلس ......کیلی فورنیا میں اندھادھند فائرنگ کرکے 14 افراد کو ہلاک کرنے والے سید فاروق کی لاش کی تصویر جاری کردی گئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون حملہ آور نے داعش کے خلیفہ کی تعریف میں سوشل میڈیا پر پیغام بھی پوسٹ کیا تھا۔

کیلی فورنیا میں فائرنگ کرکے چودہ افراد کو ہلاک کرنے والے سید فاروق کی ہلاکت کے بعد کی تصویر جاری کردی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاروق کے ہاتھ پشت پر ہتھکڑی سے بندھے ہوئے ہیں۔ سیاہ لباس میں ملبوس فاروق منہ کے بل سڑک پرگرا ہوا ہے اور اس کے گرد اس کا اپنا خون پھیلاہوا ہے ۔

فاروق کے لباس میں اضافی اسلحہ اورگولہ بارود رکھنے کے لیے کئی پاکٹس اور فیتے لگے ہوئے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور جوڑے نے اپنے سروں پرپروگو کیمرے بھی پہن رکھے تھے تاکہ واردات کی ممکنہ ہولناکی کو ریکارڈ کیا جاسکے۔

ایک فیس بک ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے حملے کے دوران داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی تعریف میں فیس بک پر پیغام پوسٹ کیا تھا۔ تاشفین ملک نے فیس بک پر مواد صبح گیارہ بجے پوسٹ کیا۔ یہ وہی وقت تھا جب نائن ون ون کو کال موصول ہوئی اور حملہ آور جوڑے نے سوشل سروس سینٹر میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کردی۔

کمپنی نے اس اکاونٹ کی پروفائل ویب سائٹ سے ہٹا کر مواد قانونی اداروں کو فراہم کردیا ہے۔

مزید خبریں :