05 دسمبر ، 2015
ممبئی… بالی وڈ فلم ”پریم رتن دھن پائیو “نے دنیا بھر میں باکس آفس پر400کروڑروپے کا بزنس کر لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سورج برجاٹیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم”پریم رتن دھن پائیو “12نومبر کو ریلیز ہوئی جس نے اب تک دنیا بھر میں 400کروڑروپے کما لئے ہیں۔
تجارتی تجزیہ نگار ترون آدرش نے بتایا کہ فلم نے بھارت میں 207اعشاریہ4 اور عالمی مارکیٹس میں398اعشاریہ7کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
فلم میں سلمان خان ، سونم کپور اور انوپم کھیر نے مرکزی کردار اداکئے ہیں۔