05 دسمبر ، 2015
کراچی......ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سولجر بازار سے گرفتار ہونے والے تینوں جعلی پریزائیڈنگ افسران کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
کراچی کے علاقے سولجربازار میں پولنگ اسٹیشن سے تین جعلی پریزائیڈنگ افسران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سولجربازار کے علاقے یوسی 16 قاضی خدا بخش اسکول میں جعلی پریزائیڈنگ افسران کے پاس الیکشن کمیشن کے اجازت نامے نہ ہونے کی شکایت پر رینجرز نے کارروائی کرکے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار افراد نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کے لیے جعلی کارڈز بنائے ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔