پاکستان
05 دسمبر ، 2015

کراچی بلدیاتی انتخابات،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 13 ٹیمیں سرگرم

کراچی بلدیاتی انتخابات،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 13 ٹیمیں سرگرم

کراچی......افضل ندیم ڈوگر......کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ممکنہ خدشات سے نمٹنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 13 ٹیمیں سرگرم ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی سرچنگ کے بعد عمارتیں عملے کے حوالے کی گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو تین زون ساؤتھ، ویسٹ اور ایسٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

ساؤتھ زون میں بم ڈسپوزل کی 5 اور ایسٹ زون میں 4 ٹیمیں الرٹ ہیں، جبکہ ویسٹ زون میں بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی چار ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔

مزید خبریں :