05 دسمبر ، 2015
کراچی.....الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیاجسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ
جاوید جسکانی کے مطابق دو دیگر عام شہریوں کو بھی الیکشن ڈیوٹی دینے پر گرفتار کرلیا گیاہے۔
ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کا مزید کہنا ہے کہ تینوں کو ریٹرننگ افسر نے الیکشن کی ذمے داریاں سونپی تھیں جو خلاف قانون ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار سمیت تینوں ملزمان کو گلستان جوہر کی یوسی 27 سے گرفتار کیا گیا ہے،ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر رکشہ ڈرائیور ہے۔