05 دسمبر ، 2015
کراچی.......آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کہتے ہیں کہ مجموعی طور پرکراچی میں انتخابات پر سکون ہیں ،جن علاقوں میں کشیدگی ہے وہاں خود دورہ کیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن لڑنا اور ووٹ حاصل کرنا سب کا حق ہے۔