05 دسمبر ، 2015
میرپورخاص .......میرپورخاص ضلع میں گنے کی نئی فصل کی کٹائی شروع ہوگئی ہے، ضلع بھر میں چالیس ہزار ایکڑ رقبے پر پونے دوکروڑ من سے زائد گنا شوگرملز میں چینی بننے کو تیار کھڑی ہے۔
میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں گنے کی کٹائی اور شوگر ملز میں اس کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔ اس سال گنے کی پیداوار ساڑھے چار سو سے پانچ سو من فی ایکڑ تک ہوئی ہےتاہم بہت سے کاشتکار حکومت سندھ کی جانب سے گنے کی سرکاری نرخ مقرر نہ کئے جانے کے باعث شوگر ملز کو موجودہ نرخوں پر فراہمی میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
شوگر ملز کی جانب سے گنے کی نرخ ایک سو ساٹھ روپے فی من میں گنے کی خریداری کی جارہی ہے جس سے کاشتکار مطمئین نہیں اورحکومت سے اپنی فصل کے کم از کم نرخ ایک سو پچاسی روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔