پاکستان
06 دسمبر ، 2015

منڈی بہاؤ الدین میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

منڈی بہاو ٔالدین.......منڈی بہاؤ الدین میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے ۔

قتل کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقہ فرخ پور بھٹیاں میں پیش آیا جہاں دو برادریوں کے درمیان ر شتہ کی بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی اور لڑکے کے رشتے داروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں لڑکی کی والدہ اور ماموں جاں بحق جبکہ لڑکی کا والد شدید زخمی ہوگیا ۔

ملز مان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے زخمیوں اور مرنے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا ۔

مزید خبریں :