06 دسمبر ، 2015
لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلےمیں بھی خدمتِ خلق اورشفافیت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے،عوام نے ترقی کے مخالفوں کومستردکردیا ۔نام نہاد دھاندلی کا شورمچانےوالوں کو اپنی پے درپےشکستوں سےسبق سیکھناچاہیے ۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےتیسرےمرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب مسلم لیگ ن کےامیدواروں کو مبارک باددی، ان کاکہنا ہےکہ باشعور عوام نے الزام تراشی ،جھوٹ، منافقت اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو یکسر رد کر دیا۔
بلدیاتی نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام ملک میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتے ہیں،محمدشہبازشریف کاکہناتھاکہ عوام احتجاجی سیاست سےنفرت کرتے ہیں،انہوں نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کےمسائل حل کے لئے دن رات ایک کر دیں ۔