06 دسمبر ، 2015
اسلام آباد..........بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی نوٹس جاری کیا جارہاہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شیری رحمان اور ڈاکٹرفاروق ستار کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں رہنمائوں سے 7روز کے اندر وضاحت طلب کی ہے ۔ دونوں رہنمائوں کو نوٹسز الیکشن سے قبل جاری کیے گئے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی نوٹس جاری کیا جارہاہے اور ان رہنمائوں سے بھی وضاحت طلب کی جائے گی۔