پاکستان
06 دسمبر ، 2015

لاہور:قومی زبان تحریک کےزیرِاہتمام نفاذِ اردو کےحق میں ریلی

لاہور:قومی زبان تحریک کےزیرِاہتمام نفاذِ اردو کےحق میں ریلی

لاہور.......قومی زبان تحریک کےزیرِاہتمام نفاذِ اردو کےحق میں لاہورمیں پنجاب اسمبلی کےسامنےریلی نکالی گئی،شرکاء کامطالبہ تھا کہ ملک میں ہرسطح پراردو کانفاذیقینی بنایاجائے۔

قومی زبان تحریک نےلاہورمیں نکالی مال روڈ پرنفاذِاردو ریلی،سیاسی رہنماؤں،اردو ادب سےتعلق رکھنے والی شخصیات اور اسکولوں کے طلباءسمیت تمام طبقہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کی بڑی تعدادشریک ہوئی،شرکاءنےسپریم کورٹ کےسابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی نفاذِاردو کیلئےشاندارخدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا، کہتےہیں کہ نفاذ اردو تک چین سےنہیں بیٹھیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدکی بھی ریلی میں شرکت،کہتےہیں،پنجاب اسمبلی کےآئندہ اجلاس میں نفاذِ اردو کی قرارداد پیش کریں گے۔جماعت اسلامی کےرہنما فریداحمد پراچہ نےاردو زبان سےدوری کو ترقی کی دوڑمیں پیچھےرہنےکی وجہ قرار دیا۔

مزید خبریں :