06 دسمبر ، 2015
ملتان......گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کےبھانجےمحمد اعجاز رجوانہ ملتان کی یونین کونسل 2 سے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
بلدیاتی انتخابات کےتیسرےمرحلےمیں محمد اعجاز رجوانہ مسلم لیگ ن کےٹکٹ پرملتان کے حلقہ یوسی 2 سےچیئرمین کےامیدوار تھے،غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجہ کےمطابق انہوں نےمدمقابل پی ٹی آئی کےامیدوار پروفیسر امجد کو شکست دی۔