06 دسمبر ، 2015
سرگودھا.........سرگودھا میں چائے تیار کرکے نہ دینے پر گورکن نے قبریں کھودنے والے کندآہنی آلہ سے اپنی بیو ی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے علی پارک میں واقع قبرستان کے گورکن کا بیوی کے درمیان گھریلوں اخراجات کے مسئلہ پر اکثر تنازع رہتا تھا ۔ آج جب ملزم نے اپنی بیوی کو چائے تیار کرنے کا کہا مگر بروقت چائے تیار نہ ہونے پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے قبریں تیار کرنے والے آہنی آلے سے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلوں اخراجات کے تنازع پر اپنی پہلی بیوی کو بھی طلاق دے دی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔