06 دسمبر ، 2015
لاہور.......لاہور سمیت پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خلاف مضامین آئندہ تعلیمی سال سے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ سال امتحانی پیپر میں دہشت گردی،ڈینگی اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے سوالات شامل ہوں گے۔
حکومت پنجاب نے ہائر ایجوکیشن اور اسکول ایجوکیشن دونوں محکموں کو خواتین پر تشدد کے خلاف مضامین میں شامل کرنے کا کہہ دیا،یہ مضامین میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پڑھائے جائیں گے،اس موضوع پر خصوصی لیکچر بھی دیے جائیں گے۔
حکومت پنجاب نے مضامین نصاب میں شامل کرنے کےلیے ٹیکسٹ بک بورڈ کو بھی ہدایات جاری کردیں۔ ادھر ذرائع لاہور بورڈ نے بتایا کہ آئندہ سال امتحانی پیپر میں دہشت گردی،ڈینگی اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے سوالات شامل ہوں گے ، یہ سوالات مطالعہ پاکستان، اسلامک ایجوکیشن، بیالوجی ، جنرل سائنس کے امتحانی پرچوں میں پوچھے جائیں گے۔