پاکستان
06 دسمبر ، 2015

پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی واشنگٹن میں ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی واشنگٹن میں ملاقات

واشنگٹن........پاکستان اور سعودی عرب کے سفیروں کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سفارتی حکام نے پاک سعودی سفیروں کی ملاقات کی تردید نہیں کی لیکن گفتگو کے نکات کی تصدیق بھی نہیں کی، اس ملاقات کو کیلی فورنیا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں اہمیت دی جارہی ہے جس میں ایک حملہ آور کا تعلق پاکستان سے تھا تاہم وہ سعودی عرب میں رہائش پذیر تھی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس حملہ آور کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے امریکا کے دفتر خارجہ سے بھی رابطے میں ہے۔

مزید خبریں :