پاکستان
06 دسمبر ، 2015

رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کے دستخط سے محروم

رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کے دستخط سے محروم

کراچی.......سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت گزشتہ رات بارہ بجے ختم ہوگئی تھی، اختیارات میں توسیع کی سمری ابھی تک وزیراعلیٰ کے دستخطوں سے محروم ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ اس وقت رینجرز کراچی میں قانونی تحفظ کے بغیر کام کررہی ہے، رینجرز کی تعیناتی اہم معاملہ ہے اور اس کا حتمی فیصلہ سندھ حکومت ہی کو کرنا ہے، رینجرز کو قانونی تحفظ کے بغیر سندھ حکومت کے حوالے نہیں کرسکتے، سندھ حکومت نے ریکوزیشن نہ بھیجی تو رینجرز کو واپس بلالیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے اس بارے میں سندھ حکومت کو اقدامات کرنے کا کہہ رہے ہیں، یہ نامناسب بات ہے، حکومت سندھ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، وزیراعظم کل کراچی پہنچیں گے، ان کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز تعیناتی پر بھی بات ہوگی۔

مزید خبریں :