پاکستان
07 دسمبر ، 2015

جامعہ کراچی،ماسٹرز اور بیچلرز پروگراموں میں داخلے آج سے شروع

جامعہ کراچی،ماسٹرز اور بیچلرز پروگراموں میں داخلے آج سے شروع

کراچی...........جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے پیر7 دسمبر2015ءسے شروع ہورہے ہیں۔

طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شہر کے13مقامات پر یوبی ایل بینک برانچ سے فارم دستیاب ہوں گے۔ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1000روپے کے عوض21 دسمبر2015 ءتک صبح 9 تادوپہر2 بجے جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 تادوپہر 1 بجے تک یوبی ایل کی مجوزہ شاخوں سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گریس یا کنڈونیشن مارکس کے حامل طلبہ کے داخلے زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔

مزید خبریں :