23 اپریل ، 2025
استنبول: ترکیہ میں 6.2 شدت کے زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں6.2 شدت کے زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور تھا اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے لگنے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہناہے کہ زلزلےسےنقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔