پاکستان
12 جنوری ، 2012

ن لیگ نے 2دفعہ دھوکا دیا،اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان

ن لیگ نے 2دفعہ دھوکا دیا،اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان

لاہور… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی برابر کی ذمہ دار ن لیگ بھی ہے ، ن لیگ نے دو دفعہ دھوکا دیا، یہ صرف گو زرداری گو کے نعرے لگا رہی ہے، ن لیگ کے کوئی بات نہیں ہو گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انکی جماعت ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، اگر ن لیگ سنجیدہ ہے تو اسمبلیوں سے استعفے دے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور آگیا ہے، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ، لیکن تحریک انصاف کسی فوجی بغاوت کی حمایت نہیں کرے گی، کوئی غیر آئینی طریقہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے سپریم کورٹ پر وار کر رہے ہیں، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ سپریم کورٹ کی بات نہ مانی جائے، جمہوریت میں ہر ایک کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وہ کرے جو سپریم کورٹ کہہ رہی ہے، یہی جمہوریت ہے، عدلیہ کو کسی سیاسی پارٹی نے نہیں، عوام نے آزاد کرایا،عدالت کے خلاف سازش ہوئی تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی۔

مزید خبریں :