09 دسمبر ، 2015
لندن .....آسٹریلوی گلوکارہ پاپ سنگر کیلی مینوگ کا مجسمہ لندن کے مادام تساؤ عجائب گھر میں نئے لباس کے ساتھ سجا دیا گیا، کیلی مینوگ نے مجسمے کی رونمائی کی جسے دیکھ کر وہ خودبھی حیران رہ گئیں۔
کیلی کا یہ مجسمہ2007 میں بنایا گیا تھا لیکن اب اس مجسمے کا لباس تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اسے وہ لباس پہنایا گیا ہے جو کیلی نے اپنی نئی البم کے ٹائٹل پر چھپی تصویر میں پہنا ہے۔
لال رنگ کے دیدہ زیب لباس میں دلکش مسکراہٹ چہرے پر سجائے کیلی کا حقیقت سے قریب تر دکھائی دینے والا یہ مجسمہ نہ صرف حاضرین کو حیران کر رہا ہے بلکہ خود کیلی بھی اسے دیکھ چونک گئیں جن کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کوسامنے دیکھ کر یقیناًخوشی ہوتی ہے تاہم کچھ عجیب بھی محسوس ہو تا ہے۔