پاکستان
09 دسمبر ، 2015

سرتاج، سشما ملاقات کا مشترکا اعلامیہ جاری

سرتاج، سشما ملاقات کا مشترکا اعلامیہ جاری

اسلام آباد....... وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیزاوربھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات میں دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے، ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کا عزم کیا گیا،پاکستان کی جانب سے بھارت کوممبئی ٹرائل کوجلدمنطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، دونوں ممالک اقتصادی وتجارتی تعاون پربھی جامع مذاکرات میں بات چیت کرینگے۔

اعلامیہ کے مطابق انسداددہشتگردی،نارکوٹکس کنٹرول کے امورجامع مذاکرات کاحصہ ہوں گے،جامع مذاکرات میں جموں وکشمیر،سیاچن،کشمیر،وولربیراج پربات چیت ہوگی وولربیراج،تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ کے معاملات بھی مذاکرات میں شامل ہونگے، قومی سلامتی کے مشیرانسداددہشت گردی سے متعلق امورپررابطے میں رہیں گے۔

مزید خبریں :