پاکستان
09 دسمبر ، 2015

کراچی کیلئے میئر؛ ایم کیو ایم کا وفد مشاورت کیلئے لندن روانہ

کراچی کیلئے میئر؛ ایم کیو ایم کا وفد مشاورت کیلئے لندن روانہ

کراچی.......بلدیاتی انتخابات کے بعد کا کراچی کیسا ہوگا؟ میئر کراچی کون ہوگا؟ ایم کیوایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل او روسیم اختر رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

متحدہ کے تینوں رہنمالندن رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی کی صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا، اجلاس میں میئر کراچی کے لیے حتمی نام پر بھی غور کیا جائے گا۔

روانگی سے قبل ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ کراچی کا میئر مضبوط اور بااختیار ہونا چاہیے۔ میئر کراچی کو پختونخواہ میں میئر کی طرز کے اختیارات حاصل ہونے چاہییں۔

مزید خبریں :