پاکستان
27 مئی ، 2012

ملک کے بیشترمیدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں

ملک کے بیشترمیدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں

اسلام آباد…ملک کے بیشترمیدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری تھم گئی۔سندھ میں گرمی کی شدید لہر بدستوربرقرار ہے۔دن بھر سورج آگ برساتا رہتا ہے جس کی وجہ سے بازار ویران اور سڑکیں سنسان رہتی ہیں۔گرمی کی شدت نے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں اضافہ کردیا ہے۔پنجاب اور بلوچستان بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ برف کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی سے تیار کی گئی برف کے استعمال سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ ادھرگلگت بلتستان کے علاقوں غذر ،استور اور دیامر کے پہاڑوں پر برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم موسم اب بھی سرد ہے۔

مزید خبریں :