27 مئی ، 2012
کراچی …کراچی میں لیاری کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری ندی دھوبی گھاٹ کے قریب سے ایک شخص کی تین سے چار روز پرانی لاش ملی ہے متقول کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ لیاری کے ہی علاقے کلری سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کی عمر 22 سال سے 28 سال کے درمیان ہے،مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،پولیس نے لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا ہے۔