27 مئی ، 2012
مکہ المکرمہ…سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج ظہر کی اذان کے وقت سورج کعبہ شریف کے عین اوپر ہوگا۔اس وقت پاکستان سمیت دنیاکے کئی ملکوں کے لوگ قبلے کادرست تعین کرسکیں گے۔سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق بارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا جس سے یورپ، افریقہ،چین ،روس اورمشرقی ایشیا کے لوگ سورج کودیکھ کر قبلے کا درست تعین کر سکیں گے۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوبجکر اٹھارہ منٹ پرسورج مکہ معظمہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس وقت پاکستان میں کعبہ شریف کے رخ کاتعین کیاجاسکتاہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق مکہ مکرمہ سے قریبی شہروں جدہ، طائف میں سورج کو دیکھ کر قبلے صحیح سمت متعین نہیں کیا جاسکتا۔تاہم اس وقت سورج کو کھلْی آنکھ سے دیکھنا مناسب نہیں بلکہ خطرناک ہوگا۔