پاکستان
11 دسمبر ، 2015

دادو:جھونپڑی میں آگ لگنے سے 7افرادجاں بحق

دادو:جھونپڑی میں آگ لگنے سے 7افرادجاں بحق

دادو........ضلع دادو میں سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی، شعلوں کی لپیٹ میں جل کر ماں اور اس کے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ماں اور اس کے 6 بچوں کے زندہ جل جانے کا یہ المناک واقعہ رات گئے سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر پیش آیا۔ اسٹیشن پر رہائش پذیر خانہ بدوشوں کا خاندان سردی سے بچنے کیلئے کوئلے جلا کر سورہا تھا۔ تین بجے کے قریب اچانک چلنے والی تیز ہواؤں نے کوئلوں میں لگی آگ کو مزید بھڑکا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے جھونپڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

فوری امدادنہ ملنے کی وجہ سے بچے اور ان کی ماں آگ کے بے رحم شعلوں میں جل کر زندگی کی بازی ہارگئے۔ خانہ بدوش خاندان کی جھونپڑی میں موجود 32مویشی بھی آگ میں جل کر مرگئے۔ گورکھ ہل اسٹیشن پر مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع 6 گھنٹے تاخیر سے ملی۔

مزید خبریں :