پاکستان
11 دسمبر ، 2015

محسود قبائل کا مکانوں کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج

محسود قبائل کا مکانوں کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج

وانا........جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل نے آپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے جلوس نکالا اور ٹریفک پوائنٹ پر دھرنا دیا۔

جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل نے پولیٹیکل کمپاؤنڈ سے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے انوکھے انداز میں احتجاجی جلوس نکالا اور ٹریفک پوائنٹ پردھرنا دیا۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ ابھی تک تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ نہیں دیاگیا ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تباہ شدہ مکانات کا جلد از جلد معاوضہ دیا جائے۔

مزید خبریں :