11 دسمبر ، 2015
پشاور........پشاورکے بھانہ ماڑی پولیس اسٹیشن میں خواجہ سرائوں نے اپنے ساتھی پرتشددکامقدمہ درج نہ ہونے پرہنگامہ آرائی اوراحتجاج کیا۔خواجہ سرائوں کاموقف تھاکہ ان کے ساتھی پرتشددکیاگیالیکن تشدد کرنے والے افرادکے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاجارہا، نہ ہی انہیں گرفتارکیاجارہاہے۔
خواجہ سرائوں نے کہاکہ مخالف فریق انہیں دھمکیاں دے رہاہے اورپولیس انہیں تحفظ فراہم نہیں کررہی۔ان کاکہناتھاکہ تشددکانشانہ بننے والاان کاساتھی اسپتال میں زیرعلاج ہے، اس بارے میں تھانہ بھانہ ماڑی کے ایس ایچ اوکا کہنا تھاکہ واقعہ تھانہ گلبہار کی حدود میں پیش آیا، لہٰذاایف آئی آر بھی تھانہ گل بہارمیں ہونی چاہئے۔