پاکستان
11 دسمبر ، 2015

رینجرز کے اختیارات؛ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے متضاد موقف

رینجرز کے اختیارات؛ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے متضاد موقف

کراچی.......رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے مختلف موقف سامنے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ رینجرز اپنے اختیارات صرف دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خلاف استعمال کرے جبکہ ایم کیو ایم کرپشن کے خلاف کارروائی چاہتی ہے۔

سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے پر پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے متضاد موقف سامنے آئے ہیں،پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ رینجرز صرف چار چیزوں کی روک تھام کرے جن میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور بھتا خوری شامل ہے، معاملہ کرپشن کی روک تھام کا ہو تو سندھ حکومت کو اس پر اعتراض ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کو رینجرز کے باقی آپریشنز پر تحفظات ہیں، لیکن رینجرز کرپشن کے خلاف کارروائی کرے تو ایم کیو ایم اس کی بڑھ چڑھ کر حمایت کے لیے تیار ہے۔ دونوں کے موقف میں ایک اور فرق بھی ہے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ رینجرز صرف کراچی میں کارروائی کرے، جبکہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ آپریشن پورے سندھ میں ہونا چاہیے۔


مزید خبریں :