11 دسمبر ، 2015
پشاور........ وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پشاور بہت بہتر ہوچکا ہے اور شہر سے دہشتگردی کے واقعات ختم ہوگئے ہیں، افواج ، پولیس اور دیگر اداروں کو اس کامیابی پر شاباش دیتا ہوں۔
وزیر اعظم نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے لیے 100 کروڑ روپے کی گرانٹ اور اساتذہ اور طلباء کی بہتری کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
اسلامیہ کالج پشاور پہنچنے پر وزیر اعظم کا پرتپا ک استقبال کیا گیا۔خطاب سے پہلے انھوں نے روسٹم پر لگا بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہر صورت تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پشاور سے دہشتگردی کے واقعات کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اسکے لئے افواج ، پولیس اور دیگر ادارے شاباش کے حقدار ہیں ۔اس موقعے پر انھوں نے تاریخی درسگاہ کے لئے 100 کروڑ روپے کی گرانٹ اور اساتذہ اور طلباء کی بہتری کے لئے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کیا۔