دنیا
27 مئی ، 2012

دنیا کوعدل و انصاف پر قائم نئے نظام کی ضرورت ہے، ایرانی صدر

تہران…ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دنیا کو ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو عدل و انصاف پر قائم ہواور جس کی بنیاد قوموں کی امنگیں ہوں ،ایران افریقی ملکوں کی پیشرفت کے لئے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ وہ اتوار کو افریقی ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایران افریقی ملکوں کی اپنی توانائیوں سے استفادہ کرنے کی غرض سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا یران اور افریقی ممالک کے درمیاں تعلقات اچھے ہیں اور یہ تعلقات دوستی محبت اور باہمی احترام اور انسانی کرامت و انصاف کے اصولوں پر استوار ہیں۔ احمدی نژاد نے کہاکہ دنیا کو ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو عدل و انصاف پر قائم ہواور جس کی بنیاد قوموں کی امنگیں ہوں۔

مزید خبریں :