11 مارچ ، 2025
لاہور کے میواسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریضوں کی ہلاکت کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے نرسز کو قصور وار قرار دے دیا۔
ترجمان کے مطابق انکوائری کمیٹی نے اسپتال کی تین نرسز کو قصور وار قرار دیا جس کے بعد تنیوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز بھی جاری کر دیےگئے اور تینوں نرسز پر انجکشن تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔
خیال رہے کہ میو اسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن ہوا تھا اور انجکشن کے ری ایکشن سے دو مریض جان کی بازی ہارگئے تھے۔
وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ انجکشن پاؤڈر کی شکل میں تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔