دنیا
27 مئی ، 2012

افغانستان: نیٹو کا فضائی حملہ ،ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک

افغانستان: نیٹو کا فضائی حملہ ،ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک

کابل… افغانستان کے صوبہ پکتیا میں نیٹو کے فضائی حملہ میں ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر جنوبی افغانستان میں نیٹو کار سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے سے 4اہلکار مارے گئے۔ اتوار کو صوبائی ترجمان روح اللہ سمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پکتیا میں ضلع گردا ساریا کے گاؤں سری خیل میں نیٹو کے طیاروں نے ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں مکان مکمل طور پر تباہ اور عمارت میں موجود ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی او ان کے 6بچے شامل ہیں۔ ادھر جنوبی افغانستان میں نیٹو وین سٹرک کنارے نصب بارودمواد سے ٹکرا گئی جس سے نیٹو کے 4فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تاہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شہریت یا نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ افغانستان میں رواں برس اب تک 169فوجی مختلف واقعات میں ہلا ک ہو چکے ہیں جبکہ 10سال سے جاری افغانستان جنگ میں مجموعی طور پر 3016فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر نیٹو 2014کے اختتام پر افغانستان سے اپنے 130000 کے انخلاء کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

مزید خبریں :