27 مئی ، 2012
فیصل آباد …فیصل آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور اذانیں بھی دیں۔فیصل آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹائر جلا کر جھنگ روڈ کو بلاک کردیا،جس سے فیصل آباد سے باہر جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی،جھنگ روڈ پر مظاہرین شدید اجتجاج کرتے رہے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے،مظاہرین کا کہنا تھاکہ تین روز سے شہری علاقوں میں ایک بار پھر 18گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔متعدد علاقوں میں مسلسل 6سے 8گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔احتجاج کے دوران شہریوں نے اذانیں بھی دیں اور حکمرانوں کے حق میں دعا کی۔