پاکستان
12 دسمبر ، 2015

سندھ حکومت رینجرز کو متنازع نہ بنائے:وفاقی وزیرداخلہ

سندھ حکومت رینجرز کو متنازع نہ بنائے:وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد......رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ رینجرز کو متنازع نہ بنائیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارکاپریس کانفرنس میں مزید کہنا ہے کہ رینجرز کراچی میں وفاق کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہے،کراچی آپریشن کوذاتی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے،سیکیورٹی ادارے کو منفی یلغارمیں بےیارومددگارنہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آج بھی رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کو ٹالنے پر بضد ہے، رینجرز کی تضحیک کی جارہی ہے، حیران ہوں کہ ایک شخص کے لیے کوئی پارٹی یا حکومت کتنا دور تک جاسکتی ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ رینجرز سندھ میں مسلم لیگ ن یا کسی دوسری جماعت کا کام نہیں کر رہی، بار بار رینجرز کے اختیارات پر سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ ایک کیس میں تحقیقات غلط ہوئیں، سب سے پہلے اس کیس میں جے آئی ٹی آپ کے وزیر داخلہ نے بنائی، صرف رینجرز نے اس کی تحقیقات نہیں کی۔

مزید خبریں :