پاکستان
27 مئی ، 2012

پنجاب کو مطلوب ملزم پشاور سے گرفتار

پشاور…پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم وقار کو پشاور اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ڈی ایس پی ریاض خان نے جیونیوز کو بتایا کہ پنجاب پولیس کو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے وقار کو گرفتار کرنے پشاور آئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب اور پشاور پولیس نے ہشت نگری میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ملزم وقار کو گرفتار کرلیا گیا۔ریاض خان نے بتایا کہ آج ملزم کو سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے اجازت دی تو ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :