پاکستان
12 دسمبر ، 2015

کاشت کاروں کا کراچی میں احتجاج، گنے کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

کاشت کاروں کا کراچی میں احتجاج، گنے کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ

کراچی......گنے کے نرخ متعین نہ کرنے کے خلاف سندھ کے کاشت کاروں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کاشت کاروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

کراچی میں گنے کے کاشتکاروں نے حکومت سندھ سے گنے کے فصل کے نرخ مقرر کرنے کے لیے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مطالبات منوانے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا عندیہ دیا تو پولیس نے بھی واٹر کینن طلب کی اور رکاوٹیں کھڑی کرکے کاشتکاروں کو روکنے کی کوشش کی۔

مظاہرین اورپولیس کے درمیان دھکم پیل میں جب شدت بڑھی تو پولیس نےآنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مظاہرے کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :