پاکستان
12 دسمبر ، 2015

چاند نظر آ گیا،12 ربیع الاوّل جمعرات 24 دسمبرکو ہوگی

چاند نظر آ گیا،12 ربیع الاوّل جمعرات 24 دسمبرکو ہوگی


کراچی.......مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے، بارہ ربیع الاول جمعرات 24 دسمبر کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، جس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک کے مختلف علاقوں سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ملیں۔ جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے رویت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :