27 مئی ، 2012
پشاور …پشاور کے شہری بجلی کی طویل بندش سے تنگ آکر بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریفک بلاک کردی۔مظاہرین پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پرجمع ہوگئے۔اورٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ مظاہرین نے حکومت اور پیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار چار گھنٹے کے لئے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ روزانہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔