پاکستان
12 دسمبر ، 2015

صرف ڈاکٹر عاصم کی خاطرادارے کی تضحیک کی جا رہی ہے،چوہدری نثار

صرف ڈاکٹر عاصم کی خاطرادارے کی تضحیک کی جا رہی ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ رینجرز اہلکار جان ہتھیلی پر رکھ کر کراچی آپریشن کر رہے ہیں، لیکن صرف ڈاکٹر عاصم کی خاطرادارے کی تضحیک کی جا رہی ہے،رینجرزکو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضرورت پڑی تو ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو سامنے لاؤں گا، سندھ حکومت رینجرز کو متنازع نہ بنائے،سندھ حکومت نے ر ینجرز کے قیام میں توسیع نہ کی تو وفاقی حکومت کے پاس چار آپشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرکے کیا پیغام دیا جارہاہے،کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح کراچی سے رینجرز کو واپس بلا لیں، رینجرز کی واپسی کا مطلب کراچی کے عوام کو پھر دہشت گرد، مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑنا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی کےامن و امان کی صورتحال سےکھیلا جارہا ہے،جےآئی ٹی میں صرف وفاقی ایجنسیاں نہیں پولیس بھی تھی،اس شخص کی جےآئی ٹی مختلف اداروں نے کی، منظر عام پر لائیں، نیب کے خلاف بہت شورکیاجاتاہے،سب کچھ صرف ایک شخص کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے گزارش کی کہ وہ رینجرز کو متنازع نہ کریں۔ وزیر داخلہ چوہدر ی نثار نے کہا کہ رینجرز انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت کراچی میں ہے،رینجرزکو منفی پروپیگنڈے کی یلغارمیں بےیارومددگارنہیں چھوڑیں گے،ان پر بلاجوازالزامات لگانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم کےواپس آنےپرمعاملات ان کےسامنےرکھیں جائیں گے، صوبائی حکومت کو عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے، یہ کیس اب عدالت میں ہے،ڈاکٹرعاصم کی جےآئی ٹی رپورٹ، ویڈیوٹیپ، ایف آئی اےریکارڈ وزیر اعظم کے سامنے رکھوں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہپہلے کبھی رینجرز کے اختیارات کا معاملہ اسمبلی میں لے گئے جو اب لے جارہے ہیں،رینجرز ہمارے یا کسی سیاسی جماعت کیلئےکام نہیں کررہی، قومی فریضہ ادا کررہی ہے، انہیں آپریشن کا مینڈیٹ سب جماعتوں نے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تلخیوں کوبالائےطاق رکھ کرقومی مفادمیں کام کرناہوگا،کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں تحقیقات غلط ہوئیں، سب سے پہلے اس کیس میں جے آئی ٹی پی پی کے وزیر داخلہ نے بنائی، صرف رینجرز نے اس کیس کی تحقیقات نہیں کیں۔

مزید خبریں :