12 دسمبر ، 2015
کراچی .......چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آزادی سے اب تک اقتدار اور طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں، سول اور ملٹری بیورو کریسی رہی ہے، وزیراعظم ملک میں ہیومن رائٹس کمیشن فعال کرنے کیلئے ازخود نوٹس لیں۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار ہوا جس سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نواز شریف ہیومن رائٹس کمیشن کو فعال کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔
رضا ربانی نے کہا کہ عوام کو طاقت یا اقتدار کا سرچشمہ کہنا زبانی جمع خرچ سے زیادہ نہیں،1947ء سے لیکر اب تک عوام کے پاس کوئی اختیار نہیں رہا، تمام پاور سول اور ملٹری بیورو کریسی کے پاس رہی ہے۔
سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ملک میں انسانی حقوق کی پامالی پر حکومت اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر تنقید کی۔