پاکستان
12 دسمبر ، 2015

عمران اسلم جنگ گروپ اورجیو ٹی وی نیٹ ورک کے گروپ پریزیڈنٹ مقرر

عمران اسلم جنگ گروپ اورجیو ٹی وی نیٹ ورک کے گروپ پریزیڈنٹ مقرر

کراچی......عمران اسلم کو جنگ گروپ اور جیو ٹی وی نیٹ ورک کے صدر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاکستان کے سب سے بڑے اور مقبول ٹی وی چینل جیو ٹی وی نیٹ ورک کے صدر اور ملک کے ممتاز صحافی، ڈرامہ نگار اور ادیب عمران اسلم کو جنگ گروپ اور جیو ٹی وی نیٹ ورک کا گروپ پریزیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

عمران اسلم 2002 ءسے جیو کے ساتھ وابستہ ہیں، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کرنے کے بعد آپ نے لندن اسکول آف اکنامکس اور اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے معاشیات، بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔

عمران اسلم پاکستان کے معروف اخباردی نیوز کے بانی ارکان میں شامل ہیں۔وہ اخبار کے چیف نیوز ایڈیٹر، کوآرڈینیٹنگ ایڈیٹر، ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

عمران اسلم نے نا صرف خود کو الیکٹرانک میڈیا میں بخوبی ڈھالا بلکہ وہ جیو کے بانی ارکان میں بھی شامل ہیں جس کے بارے میں دنیا کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ جیو نے پاکستان میں میڈیا کی شکل ہی تبدیل کر دی ہے۔

2002 ءمیں عمران اسلم کو جیو ٹی وی نیٹ ورک کا صدر مقرر کیا گیا جہاں وہ چینل کے اسٹریجک اورنیوز سمیت ہر معاملے میں شامل رہے ہیں۔

ان کی صد ارت کے دور میں جیو نیٹ ورک نے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سپر، آگ، جیو کہانی اور جیو تیز چینل شروع کیے۔

مزید خبریں :