27 مئی ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے ناظم آباد سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ناظم آباد کے علاقیمیں کرائم رینج ویسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے۔ مبینہ ٹارگٹ کلر قادر عرف شمیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زمان ٹاوٴن میں دو افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا اور اس کے بعد لاشوں کو بوری میں بند کرکے پھینک دیا۔ملزم پر مزید الزمات بھی ہیں ، جن کی تفتیش کی جارہی ہے۔