27 مئی ، 2012
ساہیوال … ساہیوال کے چک 55 ایل میں بجلی کا ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد بری طرح جھلس گئے۔ اہل علاقہ کے مطابق ٹرانسفارمر 3روز سے خراب تھا, متعلقہ حکام نے 3 روز بعد نیا ٹرانسفارمر لگا دیا تاہم جیسے ہی اسے چلایا گیا وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واپڈا کا لائن مین غلام محمد اور قریب کھڑے 4بچے حمزہ، ارشد، رضوان اور بلال جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی جلوس نکالا اور ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کر دی۔