27 مئی ، 2012
تہران … ایران نے نیا جوہری توانائی پلانٹ اگلے برس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے ایرانی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیا جوہری توانائی پلانٹ بوشہر میں تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بوشہر میں بنائے جانے والے جوہری توانائی پلانٹ کی صلاحیت 1ہزار میگا واٹ ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پاس یورینیم کی افزودگی کو 20 فیصد کم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتنی ہی یورینیم افزودہ کررہے ہیں جتنی ہمیں ضرورت ہے اور اس میں نہ ہی کمی ہوگی اور نہ اضافہ کیا جائے گا۔